Ch Khalid Hussain Thathal

مہمند چک (کھاریاں) سے تعلق رکھنے والے ناروے میں مقیم پنجابی کے شہرت یافتہ شاعر چوہدری خالد حسین تھتھال انتقال کرگئے۔

تحصیل کھاریاں کے نواحی گاؤں مہمند چک سے تعلق رکھنے والے ناروے میں مقیم پنجابی میں کئی کتابوں کے مصنف ممتاز شہرت یافتہ شاعر اور افسانہ نگار چوہدری خالد حسین تھتھال اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔مرحوم ریڈیواوسلو کی اردو سروس کے علاوہ اردو کے استاد کی حیثیت سے اردو زبان کی تدریس اور پاکستاانی تارکین وطن کو نارویجن زبان سکھانے کا فریضہ بھی انجام دیتے رہےمرحوم کی نماز جنازہ ناروے کے شہر اوسلو 19 اگست بروز جمعرات دن 12:00 بجے جماعت اہل سنت  میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں