مظفر آباد(نئی دنیا ) نومنتخب صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکر گزار ہوں،آزاد کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور بحثیت صدربین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کروں گا۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے بیا ن میں کہا ہے کہ صدر کا عہدہ پروٹوکول نہیں مسائل حل کرنے کے لیے ہے جبکہ ماضی میں صدر کے منصب سے خاطر خواہ کام نہیں لیا جا سکا،مسئلہ کشمیر کے لیے صدارتی منصب موثر انداز میں کرادار ادا کر سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے اورپارٹی میں گروپ بندی کا پروپیگنڈ ا کرنے والے ناکام ہونگے
خیا ل رہے کہ بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہو گئے ہیں اور انہوں نے 34 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیداور میاں وحید کو 16ووٹ ملے۔