گجرات۔تھانہ ڈنگہ کے علاقہ بگھی پورہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین!
خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر اپنے ہی گھر ڈکیتی کی واردات کرا ڈالی۔
ملزمان گرفتار55لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 07.07.2021کو تھانہ ڈنگہ پولیس کو محلہ بگھی پورہ میں ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر ایس ایچ اوتھانہ ڈنگہ انسپکٹر لیاقت حسین، ASIفیض احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے۔جبکہ مدعی محمدرزاق کے مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جس کے مطابق وہ بسلسلہ فوتگی ڈھنڈالہ گیا ہوا تھا۔میری بہومنزاء بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی جو باہر دستک ہونے پر دروازے پر گئی تو تین نامعلوم مسلح افراد زبردستی گھر میں داخل ہو گئےاور میری بہو کو زبردستی کمرے میں باندھ دیااور گھر سے نقدی، غیر ملکی کرنسی، اور طلائی زیورات لیکر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے اس واردات کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل افتخار احمد، ایس ایچ او تھانہڈنگہ انسپکٹر لیاقت حسین،ASIفیض احمد اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور محکمانہوسائل کو بروئے کار لاکر وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر لیا۔ملزم کوئی اور نہیں بلکہ گھر کی بہو اور اسکا آشنا نکلے۔ ملزمہ منزہ بی بیدختر محمد اقبال سکنہ محلہ بگھی پورہ نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ اسکا سسر فوتگی پہ گیا ہوا تھا جبکہ وہ گھر میں اکیلی تھی میں نےپلان کے مطابق اپنے آشنا کو گھر پر بلا لیا اور اپنے ہی ڈکیتی کی جھوٹی واردات کروا لی۔ ملزمہ کے انکشاف پراسکے آشنا ابرار حسینولد فضل حسین سکنہ بگھی پورہ ڈنگہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 9لاکھ روپے نقدی، 2800یورو اور 40تولے سونا برآمدکر لیا گیا۔ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔