اسلام آباد: یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ میں موجود لڑکا گرفتار ۔

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ میں موجود لڑکے کو گرفتارکرلیا گیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو ئیں تھی جس میں لڑکی اور لڑکے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا جبکہ یہ تصاویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی تھی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا اور اب پولیس نے تصاویر میں موجود لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام ذوالفقار اور لاہور کا رہائشی ہے اور ٹیم نے ملزم کو لاہور سےگرفتار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں