Maroco-Aljazair

الجزائر نے مراکش سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

الجزائر کے  وزیر خارجہ رمطان لعمامرۃ نے کہا ہے کہ الجزائر نے مراکش سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے اپنا سفیر منگل کو رباط سے واپس بلالیا-

سبق ویب سائٹ کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’مراکش کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطلب دونوں ملکوں کے باشندوں کو نقصان پہنچانا نہیں ہے‘۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ ’مراکش کے سیکیورٹی اور پروپیگنڈہ ادارے مبینہ طور پر الجزائر، اس کے عوام اور قائدین کے خلاف ’گھٹیا جنگ‘ چھیڑے ہوئے ہیں اور نفرت انگیز اور ورغلانے والی افواہیں پھیلا رہے ہیں‘۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ’مراکش کی اشتعال انگیزی اس وقت بڑھ گئی جب اقوام متحدہ میں مراکش کے نمائندے نے قبائلی علاقے کی خود مختاری کا مطالبہ کیا۔ مراکش دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عہد و پیمان سے مکر گیا ہے‘۔

الجزائری وزیر خارجہ نے  بیان میں مزید کہا کہ ’ مراکش، الجزائر کے خلاف منصوبہ بند جارحانہ سرگرمیوں کا گڑھ بن چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں