کابل : عرب میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں بچوں اور امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد جاں بحق جبکہ 140 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ دھماکے کے بعد طالبان نے ایئرپورٹ کے اطراف کی سیکیورٹی سخت کردی۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع لوگ تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان پنٹاگون کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں جانی نقصان کے متعلق ابھی واضح نہیں ہیں۔