اٹلی کے شہر میلان میں 15 منزلہ عمارت آگ لگنے سے جل کر راکھ۔

اٹلی کے شہر میلان میں 15 منزلہ عمارت آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئی جس میں 70 فیملی رہائش پذیر تھیں جن کے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاحات نہیںملیں جبکہ عمارت مکمل طور پر آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئی ہے۔ فائر برگیڈ اور دوسری امدادی ٹیمیں واقعہ کے بعد آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ صورت حال کو معمول پر لانے میں مصروف عمل ہیں علاقہ کو واقعہ پیش آنے کے فوراً  بعد مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی جس کیلئے تحقیقی ادارے واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئےچھان بین کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں