دبئی کے ولی عہد کی عجمان کے حکمران کے ساتھ لندن کی گلیوں میں ملاقات

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کی عجمان کے حکمران حُمید بن رشید کے ساتھ لندن کی ایک سڑک پر ملاقات کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق انسٹاگرام کے فین پیچ @faz3video پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شیخ حمدان عجمان کے حکمران سے لندن کی آکسفورڈ سٹریٹ میں سیلف رِج ڈیپارٹمنٹ سٹور کے قریب ملے۔

ولی عہد نے شیخ حُمید بن رشید کے ساتھ سلام دعا کی۔ انہوں نے اجمان کے حکمران کی پیشانی پر بوسہ دینے سے پہلے کہا کہمیں نے آپ کو دیکھا اور رک گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں