سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری )سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ دندی بازار میں برساتی نالہ تیز تغیانی میں کیری ڈبہ سواریوں سمیت پانی میں بہہ گیا، جس کے نتیجہ میں عورتوں، بچوں سمیت 5 افراد جابحق جن میں 26 سالہ شہربانو ، 50سالہ روبینہ ، 60 سالہ نذیر احمد، 32سالہ شائستہ اور 9 ماہ کی بچی عائشہ شامل ہیں ، جابحق ہونیوالے فیملی دندی دارہ میں فوتگی پر آرہے تھے،
زرائع کے مطابق کیری ڈبہ واہ فیکٹری سے بیسہ کلاں جا رہا تھا ،
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دندی بازار میں پلی بند ہونے کی وجہ سے ندی نالوں کا پانی پلی کے اوپر سے گزرتا ہے جس کی وجہ سے آئے دن کوئی نہ کوئی نقصان ہوتا ہے
ریسکو 1122 موقعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع