فرانس: سردار ظہور اقبال ڈپٹی کنوئنیر پاکستان بزنس فورم فرانس،شمع فوڈز انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں

فرانس ( حمید چوہدری سے ) پاکستان بزنس فورم فرانس کے ڈپٹی کنوینر ، شمع فوڈز انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو سردار ظہور اقبال جو کہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں معروف بزنس مین پنجاب کیش اینڈ کیری کے ڈائیریکٹر چوہدری محمد طاہر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ چوہدری محمد طاہر پاکستان میں قائم بزنس فورم کے وائس چئیرمین ہونے کے ساتھ ساتھ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبر بھی ہیں۔ انہوں نے سردار ظہور اقبال کو فرانس میں پاکستان بزنس فورم کے قیام مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار فرمایا اور مستقبل قریب میں مل کر کام کرنے کا اعادہ بھی کیا جس پر تفصیلی تبادلہِ خیال ہوا۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کہ پاکستان فرانس بزنس فورم اور چیمبر آف کامرس باقاعدہ رابطے میں رہیں گے اور پاکستان اور فرانس کے درمیان بزنس کے بڑھاوے کے لئے کام کریں گے۔ اگلے چند روز میں ایک اہم میٹنگ ہوگی جس میں کنوینئیر حاجی محمد اسلم چوہدری بھی خصوصی شرکت کرینگے۔ اِس موقع سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں