Friend-of-Akhuwat

اخوت مائیکرو فنانس پاکستان کہ بانی ڈاکڑ محمد امجد ثاقب کو ایشا کا سب سے اعلی ترین ایوارڈ Ramon Magsaysay Award نوبل انعام ملنے پر شکرانہ اور دعائیں

ایشا کا نوبل پرائز
اخوت مائیکرو فنانس پاکستان کہ بانی ڈاکڑ محمد امجد ثاقب کو ایشا کا سب سے اعلی ترین ایوارڈ Ramon Magsaysay Award جس کو ایشا کا نوبل پرائز کہ طور پر بھی جانا جاتا ھے
ملنے پر مدینہ منورہ اور بالعموم سعودی عرب میں تنظیم فرینڈز آف اخوت ان سعودی عرب میں بھی خوشی کی لہر پھیل گئی اور مسجدنبوی میں ڈاکڑ محمد امجد ثاقب کو ایشیا کا نوبل انعام ملنے پر شکرانہ اور دعائیں کیں – جبکہ یہ اعزاز ایشا میں غیر معمولی خدمات کہ صلہ میں انتہائی فیلڈ میں مخصوص ترین خدمات کہ صلہ میں دیا جاتا ھے اور 2021 کا ایشا کا نوبل انعام کا قرعہ پاکستان کہ عظیم شخصیت اور اخوت مائیکرو فنانس کہ چیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو تفویض ھوا ھے اس موقع پر فرینڈز آف اخوت ان سعودی عرب کو اپنے آڈیوز میسج میں ڈاکڑ امجد نے کہا میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں تمام دوستوں کا کیسے شکریہ ادا کروں جنہوں نے محبتوں بھرے الفاظ سے پیغامات ارسال کئے یہ اعزاز اپکا اعزاز ھے یہ اعزاز پاکستان کا اعزاز ھے یہ ھر اس شخص کا اعزاز ھے جو جو مدینہ منورہ کہ تصور کو آگے بڑھنا چاھتا ھے، جس میں آپ نے ھماری رہنمائی اور آپکی توجہ اور سرپرستی میں جن چند ھزار روپوں سے سود سے پاک قرضہ حسنہ کا آغاز کیا تھا اب یہ مشروع اربوں روپوں پر محیط ھو چکا ھے اور 40 لاکھ گھرانے بہترین زندگی گزار رھے ھیں یہ مواخدات تصور مدینہ منورہ کی دین ھے جو سود کہ بغیر ھم نے قرض دینے کی
کوشش کی ھے اس موقع پر ؛ فرینڈز آف اخوت ان، سعودی عرب سے ممبران مدینہ منورہ سے سرپرست جاوید اقبال بٹ، و ممبران عابدمنیر، ڈاکڑ احمد علی سراج، ڈاکڑ منصور، ڈاکڑ مجاہد ظفر، چوھدری ناصر الطباق، شیخ ابو تراب مسجد نبوی جبکہ جدہ ریجن سےسرپرست اعلی امیر محمد خان ، و ممبران خالد نواز چیمہ،مسعود پوری،شعیب میمن،چوھدری محمد اکرم ،شاید نعیم ، اسد اکرم جبکہ ایڈمن صاحبان ریحان شبیر اور ابوبکر نے چیرمین اخوت فنانس ڈاکڑ محمد امجد ثاقب کی خدمات کو اور نوبل ایوارڈ کو پاکستان کہ لئے انتہائی اھم اور نیک شگون دیتے ھوئے ڈھیروں دعائیں اور مبارک باد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں