اسلام آباد : کنٹونمنٹ بورڈ انتخابی نتائج، وزیراعظم نے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلالیا
وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلالیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طلب کردہ اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو بلایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی انتخابی رپورٹ کے پیش نظر اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی کو لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور میں کیوں شکست ہوئی؟
وزیراعظم عمران خان نے اس سوال پر پارٹی قیادت کے ساتھ مل بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج پر تجزیاتی رپورٹ تیار کروانے کا فیصلہ کیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ شکست کی وجوہات کا تجزیہ کیا جائے، کیا امیدواروں کا چناؤ درست نہیں تھا؟ یا ان علاقوں کے پارٹی رہنماؤں کا عوام سے رویہ ٹھیک نہیں تھا؟