فرانس (حمید چوہدری سے )پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈپٹی اسپیکر نیشنل اسمبلی قاسم خان سوری نے خصوصی طور پر شرکت کی،
ڈپٹی اسپیکر کی آمد پر سفارتخانہ پاکستان فرانس کے سفیر قاضی امجد عزیز اور سفارتخانہ کے دیگر عملے نے استقبال کیا،، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا ، بعدازاں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی جس کا احترام سب نے کھڑے ہوکر کیا، قائداعظم محمد علی جناح کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی،
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما چوہدری افضال گوندل اور یاسر قدیر نے سر انجام دئیے،، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی اسٹیج پر آمد پر حال تالیوں سے گونج اٹھا ، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ آج یہاں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان بیٹھے ہیں،
انہوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیں،، پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا،
انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لیکر آیا اسی طرح الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی جسے اپوزیشن نے دیکھے بغیر ریجیکٹ کردیا مگر ایک وقت آئے گا جب پاکستان پوری دنیا کو یہی الیکٹرانک مشین فراہم کرے گا
،
پاکستان میں پرائیویٹ ہسپتالوں کا جال بننے جارہا ہے،، ہسپتال کیلئے بیرون ملک سے لائی جانیوالی مشینوں پر صفر ٹیکس ہوگا،،انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل ہونے جا رہا ہے جس کے بعد لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہیں ہوسکے گا، انہوں نے اعلان کیا کہ کوئی بھی پاکستانی اگر پاکستان آئے تو اسے قومی اسمبلی کی کارروائی دکھائی جائے گی،، آخر میں ڈپٹی اسپیکر نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اوورسیز کمیونٹی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا،، سفیر پاکستان فرانس امجد عزیز قاضی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی جلد فارن منسٹری کے پورٹل پر جاکر اپنے مسائل اور شکایات درج کروا سکیں گے،،انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات کیلئے ہر ماہ کے آخری جمعہ کے روز شام 4 بجے سفارتخانہ میں کھلی کچہری لگائی جاتی ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو سنا جائے اور انہیں حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کی جائے،
سینئر صحافی بانی پاکستان پریس کلب پیرس(رجسٹرڈ) فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمٰن، یاسر قدیر نے اپنے خطاب میں پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، شبانہ چوہدری،نینا خان ،چوہدری آصف جرال ،چوہدری سلمان اسلم نے بھی پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور پاک فوج زندہ باد کی صدا بلند کی،پی ٹی آئی رہنما انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا سر فخر سے بلند ہے تو پاکستان اور پاک فوج کی وجہ سے ہے،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا نظریہ آزاد نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی کے رہنما قاضی عامر ،چوہدری صفدر برنالی،میاں ذوالفقار جتالہ،راجہ اشفاق احمد،چوہدری منیر وڑائچ اور چوہدری گلزار لنگڑیال نے ڈپٹی اسپیکر سے گزارش کی کہ اس وقت پاکستانیوں کو جو مشکل ہے وہ پی آئی اے کی بندش ہے انہوں نے قاسم خان سوری سے گزارش کی کہ یورپ میں جلد از جلد پی آئی اے کی سروس بحال کی جائے،، اس موقع پر مقامی قوال ریاض نے ملی نغمے گا کر ماحول کو گرمائے رکھا،،،آصفہ ہاشمی نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سے مطالبہ کیا کہ خدارا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کچھ کریں،سینئر صحافی ملک منیر احمد، چوہدری اشفاق جٹ،چوہدری نعیم اور عمر رحمان کا کہنا تھا کہ فوج کا مورال قوم کیساتھ منسلک ہوتا ہے،قوم کے بغیر کوئی جنگ نہیں جیتی جاسکتی،پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،، تقریب کے آخر میں قاری فاروق احمد نے قائداعظم محمد علی جناح اور شہداء پاک فوج کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کرائی۔