فرانس : فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی سے ملاقات، سفیر پاکستان کو میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جیسے کالے قانون کیخلاف مذمتی یادداشت پیش کی گئی۔

فرانس (حمید چوہدری سے) فرانس میں مقیم صحافی برادری نے سفارتخانہ پاکستان پیرس (فرانس) میں قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی سے ملاقات میں پاکستان میں میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر بننے والے کالے قانون کیخلاف یاداشت پیش کی گئی ،
سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی کو پیش کی گئی یاداشت میں تحریر ہے کہ کسی بھی ملک میں جمہوریت کے معیار اور جمہوری آزادیوں کا پیمانہ سیاسی آزادیاں انتخابات سیاسی جماعتوں کا وجود اور سیاسی اظہار ہوتا ہے وہیں پر اظہار رائے کی آزادی اور آزاد میڈیا کا وجود بھی اہم پیمانہ ہوتا ہے

آزاد میڈیا کا وجود پھلتی پھولتی اور صحت مند جمہوریت کے لیے ناگزیر ہوتا ہے فرانس میں پاکستان کی تمام صحافی تنظیموں میں شامل صحافی پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات رکھتے ہیں حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سے نیا قانون آزادی صحافت پر حملہ ہے

یہ مجوزہ قانون آزادی اظہار رائے کو دبانے کے مترادف ہے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کے تحت حکومت پاکستان صحافیوں کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے صحافت کو آمرانہ سوچ کیساتھ کنٹرول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں،

ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا قانون نہ صرف آزادی صحافت بلکہ جمہوری اقدار کے خلاف کالا قانون ہے آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور ممکن نہیں اس لیے حکومت سینسرشپ اور غیر قانونی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل جیسے قانون سازی سے باز رہے ،
آزادی اظہار رائے بنیادی آئینی حق ہے اس طرح کی قانون سازی سے ملک سے باہر پاکستان کے بارے میں منفی تاثر جائے گا فرانس میں مقیم پاکستانی تمام صحافی حکومت پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں.
اگر ہمارے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو اس حوالے سے ہم یورپ بھر میں احتجاج اور یورپی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے آج جو کچھ پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ ہورہا ہے وہ کبھی آمرانہ دور میں بھی نہیں ہوا.

فرانس میں مقیم تمام صحافی تنظیمیں اس حوالے سے پریشان ہیں وہ آزادی صحافت کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے اور موجودہ متنازع میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ ہمارے تحفظات کو دور کیا جائے اور ملک میں آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں