فرانس (حمید چوہدری سے) فرانس کے شہر مارسعی میں ورلڈ کنزیرویشن کانگریس (آئی یو سی این) جو دنیا میں قدرتی ماحول کو بچانے کے لیے کوششیں اور قوانین وضح کرتی ہے
اس عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان سے وزیراعظم کے سپیشل ایڈوائزر اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر اور آئی یو سی این آرگنائزیشن کے نائب صدر جناب ملک آمین اسلم خان فرانس آئے ہوئے تھے ،
انہوں نے اس وقت حیران کردیا، جب انہوں نے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے ویژن کفایت شعاری پر عمل کرتے ہوئے ایمبیسی سے کوئی شاہانہ پروٹوکول نہیں لیا، نہ ہی اپنے ساتھ بیوروکریٹس اور خدمت گزار لوگوں کی فوج ظفر موج رکھی، اور نہ ہی نمود و نمائش کے لیے کوئی لیموزین یا مرسیڈیز گاڑیاں کرائے پر حاصل کیں ، بلکہ اپنے پورے دورہ فرانس کے دوران کفایت شعاری اور سادگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ، انہوں نے عام لوگوں کی طرح میٹرو ٹرین میں سفر کیا، یا اگر ضروری ہوا تو عام ٹیکسی پر سفر کیا،
لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ پاکستان کی حکمران جماعت کے کوئی وزیر با تدبیر ہیں، کیونکہ اس سے پہلے سابقہ حکومتوں کے وزیر جب بھی غیر ملکی دوروں پر آتے جاتے تھے تو ان کے ساتھ ان کے رشتے داروں اور دوستوں اورصحافیوں کی فوج ہوا کرتی تھی اور ان کے علاوہ سرکاری لوگوں کو بھی بغیر ضرورت اپنے پروٹوکول کے لیے ساتھ رکھا ہوا ہوتا تھا، جس کا سارا خرچہ ملکی خزانے سے ادا ہوتا تھا، اور سب کی مفت کے شاہانہ سیر سپاٹے کرنے کی موجیں لگی ہوئی ہوتیں تھیں،
جبکہ ملک امین اسلم نے جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے حوالے سے جس طرح دنیا بھر میں پاکستان کا نام سر بلند اور روشن کیا ہے، اسی طرح انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی طرح سادگی اور کفایت شعاری کو اپنا کر قومی خزانے کی بچت کی ایسی روشن مثال قائم کردی ہے جو کہ پہلے ناممکن تھی
ان سے پہلے صرف ٹرانسپورٹ کی مد میں ہی بےدریغ سرکاری خزانے سے ہزاروں ڈالرز کا خرچہ ہوا کرتا تھا جو ملک منیر اسلم نے کم کر کے صرف چند سو ڈالرز پر لے آئے، جو کہ ناممکن سی بات لگتی ہے ۔