فرانسیسی شہداء کی یاد میں تعمیر کردہ عمارت آرک دی ٹرومپ کو فرانسیسی آرٹسٹوں نے اپنی مہارت سے ایک شاہکار میں تبدیل کردیا ۔

فرانس(حمید چوہدری سے) خوشبووں کے شہر پیرس میں فنکاروں کی مہارت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، فرانسیسی فنکار اپنی مہارت سے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ، اسی طرح پیرس کی ایک خوبصورت عمارت پر آرٹسٹوں نے ایسی مہارت دکھائی کہ دیکھنے والے بھی فنکاروں کو داد دئیے بغیر نا رہ سکے
،فرانسیسی شہداء کی یاد میں تعمیر کردہ عمارت آرک دی ٹرومپ کو فرانسیسی آرٹسٹوں نے اپنی مہارت سے ایک شاہکار میں تبدیل کردیا ہے، کیمسٹو اور جان کلاوڈ نامی فنکاروں نے آرک دی ٹرومپ پر ایسی مہارت دکھائی کے دیکھنے والے بھی دنگ دہ جائیں، خوبصورت شاہکار کو دیکھنے مقامی و بین الاقوامی سیاحوں کی کثیر تعداد نے پیرس کے مشہور شاہراہ شانزے لیزے کا رخ کیا ، سیاحوں کی بڑی تعداد نے اس خوبصورت عمارت پر بنے شاہکار کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا اور سیلفیاں بھی بنائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں