فرانس (حمید چوہدری سے) سفارتخانہ پاکستان پیرس کو خراج تحسین
فرانس میں نادرہ ڈیسک(شناختی کارڈ آفس )کے لیے صحافی برادری کی کوششیں رنگ لے آئی ، جس میں سفارتخانہ پاکستان پیرس کے عملہ کی مثبت کوشش پر فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خراج تحسین پیش کیا، اب پاکستانی کمیونٹی نادرہ ڈیسک سے سفارتخانہ کے قائم کردہ اوقات میں استفادہ حاصل کر سکتی ھے اور انھیں کسی شخص کو فالتو یورو ذاتی فیملی انفارمیشن کاغذات دینے کی ضرورت نہیں کسی بھی مسئلے کا حل ھو سکتا ہے اگر خلوص نیت سے کمیونٹی کے مسائل کو صحیح طور پر سفارتخانہ پاکستان پیرس تک پہنچایا جائے اس اقدام پر پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ قائم مقام سفیر امجد عزیز قاضی اور سفارتخانہ پاکستان پیرس (فرانس) نے کمیونٹی مسائل کو سنا اور اسکا مثبت حل کیااس پر پاکستانی کمیونٹی انکی شکر گزار ہے۔