فرانس (حمید چوہدری سے)فرانس کے دارالحکومت پیرس کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری طاہر رزاق جہلم نے فرانس کے دورہ پر آئے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کے بھائی چوہدری فوق شیر باز کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا
جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،
اس موقع پر معزز مہمان چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ فرانس سمیت دوسرے ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جو کہ نا صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں بلکہ ملک میں قیمتی زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کو سہارا دیئےہوئے ہیں،
فرانس میں موجود پاکستانیوں کو اصل سفیر قرار دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان کا وقار اور تشخص اصل میں آپ سےہی ہے، ہم مل جل کر پاکستان کی نیک نامی اورترقی کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہیں
آخر میں چوہدری فوق شیر باز نے میزبان تقریب چوہدری طاہررزاق جہلم سمیت شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا۔