لاہور (نئی دنیا) دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام بھی پاکستان سے ویکسی نیشن کرانے والے افراد میں شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا شناختی کارڈ نمبر لاہور میں ویکسی نیشن کرانے والے افراد میں درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیا ماجرا ہے؟قیصر شریف کا نواز شریف کو ویکسین لگائے جانے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس سے تبدیلی حکومت کے نظام اور شفافیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔‘