فرانس (حمید چوہدری سے) پاکستان کے کپیٹل اسلام آباد میں پی بی ایف پاکستان کے زیرِ اہتمام چلمن ریسٹورنٹ میں ایک عظیم الشان تقریب ہوئی جس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے وفد نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت بزنس فورم پاکستان چوہدری محمد کاشف نے فرمائی ۔ مہمانوں کو خو ش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ استقبالیہ کلمات چئیرمین پی بی ایف چوہدری طاہر نے ادا فرمائے ۔
دونوں فورمز کے مابین MoU پر دستخط کا مقصد ،ملکر دونوں ممالک کے مابین بزنس کو فروغ دینے اور جس میں بالخصوص فرانس میں مقیم بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں درپیش مسائل اور اُنکے حل کی کوشش کی جائیگی ۔
سربراہان نے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون برھانے اور ترقی کے مراحل کے لئے بہترین منصوبہ بندی کا اعادہ کیا اور اِس کے نتیجے میں ایک کنسلٹیسی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
پی بی ایف پاکستان کے ممبران کی کثیر تعداد ن موجود تھی، اِن افراد میں مختلف سیکٹرز سے مظبوط کاروباری شخصیات موجود تھیں ۔ پاکستان بزنس فورم فرا نس کی جانب سے حاجی محمد اسلم چوہدری ، سردار ظہور اقبال، مشتاق خان جدون، چوہدری عامر سدوال، چوہدری سلمان اسلم اور سیٹھ محبوب سلطان نے اظہار خیال کیا جبکہ فرانس سے بزریعہ ویڈیو کال ابراہیم ڈار ، یاسر سلیم خان ، اور صاحبزادہ عتیق الرحمن نے بھی اظہار خیال کیا۔ آخر میں عشائیہ کا بھی زبردست انتظام تھا۔