لاہور(نئی دنیا)گجرپورہ پولیس نے کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کی درخواست پر دو ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمہ1738/21 وارڈ سرونٹ عادل رفیق ،ابو الحسن اور ایک شہری نوید کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے مطابق کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات وارڈ سرونٹ عادل رفیق اور چوکیدار ابو الحسن نے ہسپتال میں قائم گورنمنٹ کورونا سینٹر میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو کرونا ویکسین لگنے کی جعلی انٹری ڈالی اور ان دونوں نے ابتدائی انکوائری میں تحریری بیان دیا ہے کہ انہوں نے نوید نامی شخص کے واٹس ایپ میسج پر یہ غلط انٹری ڈالی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے