فرانس : پیرس میں شہید جمہوریت چوہدری ظہور الہی شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، میزبان تقریب چوہدری منیر احمد وڑائچ تھے ۔

فرانس (حمید چوہدری سے) پاکستان مسلم لیگ (ق)فرانس کے زیرانتظام شہید جمہوریت چوہدری ظہور الہی کی سالانہ برسی انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی گئی ، میزبان تقریب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)چوہدری منیر احمد وڑائچ تھے

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظہور الہی شہید کے عظیم کارناموں پر روشنی ڈالی ،

مقررین نے کہا کہ حق ،سچ اور آزادی جمہوریت کے استحکام کی خاطر چوہدری ظہور الہی نے 25 ستمبر 1981ء کو اپنی جان قربان کر دی ،

چوہدری ظہور الہی اپنی ساری زندگی عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے استحصالی طبقے کے خلاف نبرد آزما رہے ،چودھری ظہورالٰہی شہید نے تحریک ختم نبوتﷺ سمیت پاکستان کے حق میں ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،

چوہدری ظہور الہی نے میدان سیاست میں قدم رکھتے ہی غریبوں، کسانوں کے حقوق کی آواز بلند کی اور خدمت کی سیاست کوفروغ دیا ،

چوہدری ظہور الہی نے استحصالی طبقوں سے پنجہ آزمائی کیلئے بھر پورمنصوبہ بندی کی آج بھی انکے سیاسی جانشین منافقت اور جھوٹ کی سیاست کے خلاف چوہدری ظہور الہی شہید کے خدمت مشن کو جاری رکھتے ہوئےمیدان عمل میں موجود ہیں چوہدری ظہور الہی شہید اصولوں پر کسی بھی طرح مفاہمت کے قائل نہ تھے

آج انکی تیسری نسل ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے جو کہ اس حقیقت کا زندہ ثبوت ہے کہ جمہوری سیاست کے چراغ کو دہشت گردی کے طوفان سے بجھایا نہیں جاسکتا،


برسی کی تقریب میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی
اس موقع پر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی،

صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ نے برسی میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا

آخر میں چوہدری ظہور الہی شہید اور انکے خاندان کے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ قائد مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی صحت و سلامتی لمبی زندگی کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں