فرانس (حمید چوہدری سے ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل کی طرف سے چئیرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی ،
اس موقع پر چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس چوہدری رزاق ڈھل اور انکے بیٹے چوہدری رضی الحسن سمیت اس پروگرام میں آنیوالے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوتا ہوں کہ جنہوں نے مختصر وقت میں میرے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا ندیم اصغر کائرہ نے مزید کہا کہ یہاں پر آپکو کسی جماعت کیلئے سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ متحد ہوکر ملک وقوم کی بات کرنی چاہیے فرانس آپکا ملک ہے آپ اس کے رہائشی ہیں آپ کو یہاں رہنا ہے جہاں آپکی پاکستان کیلئے وفاداری ہے وہی پر فرانس کیلئے بھی آپکی وفاداری ہونی چاہیے آپکو اس ملک کی مظبوطی کیلئے کام کرنا ہے آپ اس ملک میں پاکستان کے سفیر ہیں آپ کو یہاں پرامن رہنا ہوگا یہاں پر کسی پاکستانی کا نام کریمنل میں نہیں آنا چاہیے آپکو یہاں ثابت کرنا پاکستانی کریمنل نہیں بلکہ پرامن قوم ہے فرانس نے اوورسیز کو بہت زیادہ حقوق دئیے ہیں آپ یہاں ہر پاکستان کی سیاست کی بجائے فرانس کی سیاست میں حصہ لے بلکہ اپنے بچوں کو پڑھائی کروا کر یہاں کی سیاست کا حصہ بنوائیں اگر بزنس کرنا چاہتے ہیں تو انہیں یہاں پر سرکاری ملازمت دلوانے کیلئے کوشش کریں،
انگلینڈ میں بہت زیادہ پاکستانی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور انکے ممبر پارلیمنٹ ہونے سے فائدہ ہے کہ وہ وہاں پاکستان کی بات کرتے ہیں یہاں پر بھی اگر آپ فرانس کی پارلیمنٹ کا حصہ ہونگے تو جہاں آپکو اپنی زات کیلئے فائدہ ہوگا وہی پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا جس پروٹوکول کیلئے آپ کوشش کرتے ہیں کہ آپ کسی جماعت کے صدر بن جائے وہی اگر آپ یہاں کی پارلیمنٹ کے ممبر بنے گئے مئیر بنے گے تو جو پروٹوکول آپ یہاں آنیولوں کو دیتے ہیں وہ پروٹوکول یہاں پر آنیوالا آپکو دیگا اگر آپکو میری کوئی بات بری لگے تو میں اس پر معذرت خواہ مگر حقیقت یہی ہے کہ یہاں کی پارلیمنٹ کا حصہ بن کر جتنا آپ فائدہ پاکستان کو دے سکتے ہیں اتنا فائدہ یہاں پر رہ کر پاکستان کی سیاست کرکے نہیں دے سکتے،
صدر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس چوہدری رزاق ڈھل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام دوست احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اتنے مختصر وقت میں میری دعوت پر یہاں آکر میرا مان بڑھایا ہے، انہوں نے چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہماری دعوت قبول کرتے ہوئے اس پروگرام میں شرکت کی ہمارا کائرہ برادران سے دیرینہ وابستگی ہے اور اس وابستگی پر فخر ہے۔