لاہور : شہبازشریف پھسل گئے، اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کی تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں۔

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل گئے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف ایک مرتبہ پھر کمر درد میں مبتلا ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کی تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق ‎گزشتہ روز پریس کانفرنس پہ جاتے ہوئے پاﺅں پھسلا، شہباز شریف کے طبی معالج نے معائنہ کیا۔ شہبازشریف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، ڈاکٹرز نے مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور مریم نواز نے شہبازشریف سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے، قائد ن لیگ نے شہباز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ قائد ن لیگ اور مریم نواز نے شہباز شریف کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں