فرانس (حمید چوہدری سے )سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز فرانس سمیت دنیا بھر میں متاثر ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک،واٹس ،انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کی سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں اور صارفین کو ان سروسز کے حصول میں مشکل پیش آرہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو فیس بک ایپ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔
ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
خیال رہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارمز حالیہ سالوں میں متعدد بار متاثر ہوئے ہیں اور چونکہ تینوں پلیٹ فارمز ایک ہی کمپنی کی ملکیت ہیں اس لیے سروس متاثر ہونے سے دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تینوں اپیلی کیشنز کی سروس ڈاؤن کے ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے میمز کے ذریعے طنز و مزاح اور تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔