کلثوم نوازاور اسحاق ڈار کی جعلی ویکسینیشن انٹری کرنیوالا گرفتار

سوشل ٹائم پر زیرگردش ویکسینیشن ریکارڈز کے مطابق مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو کرونا ویکسین لگائے جانے کا اندراج 5 اکتوبر کو وہاڑی کے ویکسینیشن سینٹر جمنازیم میلسی میں کیا گیا۔

سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنماء اسحاق ڈار کو کنسائنو ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا اندراج بھی 5 اکتوبر کو ہی ملتان کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کے دفتر میں قائم ویکسینیشن سینٹر میں کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مرحومہ کلثوم نواز کی ویکسینیشن کی جعلی انٹری کرنیوالے ڈسپنسر عاشق حسین کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم (نمز) میں کلثوم نواز شریف اور اسحاق ڈار کے نام پر جعلی ویکسینیشن کے اندراج کے معاملے پر محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر کارروائی کرنے کا کہا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی کرونا ویکسینیشن کی تین بار جعلی انٹریز کی جاچکی ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں