فرانس (حمید چوہدری سے) فرانس کے جنوبی شہر سینٹ ژاں ڈ ی لوز میں ٹرین کی زد میں آکر تین تارکین وطن ہلاک، ایک شدید زخمی ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں تارکین ممکنہ طور پر سپین کے راستے فرانس میں داخل ہوئے ، وہ ریلوے ٹریک پر آرام کی غرض سے لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک ٹرین پہنچ گئی۔مقامی پولیس کا کہناتھا کہ 2 تارکین وطن کا تعلق الجزائر جبکہ دیگر 2 کی شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی ان کے پٹڑی کے اوپر لیٹنے کی اصل وجوہات سامنے آئی ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔