فرانس (حمید چوہدری سے) حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ظالمانہ فیصلہ فی الفور واپس لے ، کامران یوسف گھمن
حکومت نے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنا وطیرہ بنالیا ہے، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فرانس (یورپ)
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فرانس،سابق امیدوار قومی اسمبلی،صدر پاکستان پیپلزپارٹی بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک ظلم ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،پیٹرول کی قیمت میں 10روپے اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے، پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر ہر ضروریات زندگی کی اشیا پر پڑتا ہے،غریب عوام آئے روز مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہوچکی ہے مگر اس نااہل حکومت کو عوام کی مجبوریوں کی پرواہ نہیں ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے عوام کو ریلیف دینے کی باتیں ہوا میں قلعے تعمیر کرنے کے ہی مترادف ہیں۔