بھارت : بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسران سے ایک اچھا انسان بننے اور غلط راستے پر نہ جانے کا وعدہ کیا ہے۔
این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے جس کے بعد اب آریان مزید وقت جیل میں گزار رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان کی جانب سے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا گیا ہے وہ ایسا انسان بن کر دکھائیں گے کہ ایک دن آپ مجھ پر فخر کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان نے دوران معاشی اور سماجی طور پر کمزور افراد کی مدد کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غلط راستے پر اب کبھی نہیں جائیں گے۔