اسلام آباد سمیت لاہور پولیس کو 100سےزائد ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 2سگے بھائی گرفتار ۔

اسلام آباد: گن پوائنٹ پر اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عامر سلیم اور احسن سلیم سگے بھائی ہیں، ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے 20 موبائل فون، اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور پولیس کو بھی 15 وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کی سی آئی اے پولیس نے سنیچرز گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈان گینگ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں