انگلینڈ : انسان جس چیز سے پیار کرتا ہے اس پر رقم خرچ کرنے سے بھی نہیں کتراتا اور ایسی ہی ایک مثال گولڈ فش کے ایک مالک کی بھی ہے جس نے اپنی پسندیدہ مچھلی کے آپریشن ہر ہزاروں روپے خرچ کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 17 سالہ بلیو بیل نامی گولڈ فش کے منہ کی سرجری پر اس کے مالک نے 300 پاؤنڈ (70 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) خرچ کیے۔
رپورٹ کے مطابق بلیو بیل نامی گولڈ فش کو اس کا مالک اپنے ہاتھ سے خوراک کھلاتا تھا لیکن ایک دن مچھلی اچانک بیمار ہو گئی اور اس کے منہ میں کوئی اضافی چیز بڑھنے لگی جسے نکالنے کی ضرورت تھی۔
گولڈ فش کے منہ میں کوئی اضافی چیز نکل آئی تھی۔
گولڈ فش کے مالک نے یہ بات محسوس کی منہ میں کسی اضافی چیز کی وجہ سے مچھلی کو کھانے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو پھر اس نے طبی ماہرین سے رابطہ کیا۔
مچھلی کے معالج کا کہنا تھا کہ گولڈ فش کو بیہوش کرنے اور اس کے منہ سے اضافی گوشت نکالنے کے عمل میں 20 منٹ لگے اور آپریشن کے فوری بعد مچھلی کو واپس گھر میں لیجا کر پانی میں چھوڑ دیا گیا۔
معالج کا کہنا ہے کہ گولڈ فش اب پہلے کی طرح تندرست ہے اور اپنے مالک کے ہاتھ سے خوراک بھی کھا رہی ہے۔