کابل : طالبان حکومت کا 12 ربیع الاول کو افغانستان میں عام تعطیل کا اعلان

کابل : افغانستان کی عبوری حکومت نے 19 اکتوبر بروز منگل کو میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

افغانستان کی وزارتِ لیبر اور سوشل افیئر کی جانب سے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 12 ربیع الاول کو میلاد البنی ﷺ کے موقع پر ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں