اسلام آباد : این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 554 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.31 فیصد رہی۔ ایک روز میں 42 ہزار 124 ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 312 ہو گئیں۔ ملک بھر میں ایک ہزار 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 204 تک جا پہنچی۔ کورونا کے باعث 1 ہزار 783 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنڑ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ صوبہ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 693 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز کے دوران 88 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 77 ہزار 38 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے ایک لاکھ 68 ہزار 411 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد صرف 2934 رہ گئی ہے۔