یوم سیاہ کشمیر مظاہرہ 30 اکتوبر بروز ہفتہ دن 3بجے ریپبلک چوک پیرس میں ہوگا۔

فرانس (حمید چوہدری سے) یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے پیرس کے ریپبلک چوک میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی مشترکہ بھرپور مظاہرہ کرے گی۔
27اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب بھارت نے تمام اخلاقی و بین الاقوامی ضابطوں کو بالائے طاق رکھتے وئے ریاست جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا او ر بھارت کا یہ غاصبانہ قبضہ گزشتہ چوہتر سال سے جاری ہے۔ اور مظلوم کشمیری قوم بھارتی بربریت اور درندگی کا شکار ہے۔ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے نمائیندوں نے پیرس میں بھارتی مظالم و جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے اس دن کی مناسبت سے یوم سیاہ کشمیر مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔ یہ مظاہرہ تیس اکتوبر بروز ہفتہ دن تین بجے سے پانچ بجے تک ریپبلک چوک پیرس میں ہوگا۔ مظاہرہ سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے راہنما خطاب کریں گے ۔ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں