سوئٹزرلینڈ (بیوروچیف نئی دنیا) سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں مرکزی جلسہ عید میلادالنبی ﷺ زیرسرپرستی صاحبزادہ سید علی جیلانی منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی سفیر پاکستان عامر شوکت اور یورپ کے مشہور نعت خواں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی تھے
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہال
عاشقان رسولﷺ کے نعروں اور درودسلام سے گونجتا رہا تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز سید علی جیلانی نے کیا آقا کے حضور نعتوں کے گلدستے محمد نصیر محمودالحسن شاہ سید زین جیلانی ریاض دین خالد پنی امبر جیلانی اصباح حیدر نے پیش کیئے
اس موقع پر سفیر پاکستان عامر شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف آقا پر نازل ہوا اور یہ ھی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے اگر ہم آقا کے اسوہ حسنہ کے چند پہلو اپنالیں تو یہ دنیا کیا ہم آخرت میں بھی سر خرو ہونگے آپ صادق امین تھے اور آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور آپ نے لوگوں کو معاف کیا کیونکہ آپ اس دنیا میں رحمت اللعالمین بن کر آئے
سید علی جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں خدافرماتاہے جب تمہیں خدا کا فضل اور رحمت عطا ہو تو خوب خوشیاں مناؤ ہمارے آقا دنیا کی سب سے بڑی رحمت ہیں رحمتہ اللعلمین ہیں تو ان کے میلاد پر ہمیں بے انتہاخوشیاں منانی چاہیے
یورپ کے مشہور نعت خواں سید جعفر علی شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں اپنے خوبصورت کلام سے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا
آخر میں سید علی جیلانی نے اجتماعی دعا کی لنگر محمدی سجاد خان اور راجہ فیاض نے تیار کیا زوالفقار احمد محمد اختر خالد گوجر محمد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔