اسلام آباد : ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے بھی شاہینوں کو مباکباد پیش کی ۔

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ زبردست مقابلہ ، پاکستان نے بہترین فتح حاصل کی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارک ہو ۔


برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان بمقابلہ بھارت اور پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل میچ پاکستان اور بھارت کا میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر نے بھارت میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ایلکس الیز کیا آپ مہا مقابلے کیلئے تیار ہیں ، مجھے یقین ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا ٹی 20ورلڈ کپ کے شائقین کیلئےایک زبردست مقابلہ ہوگا۔

بھارت میں موجود برطانوی ہائی کمشنر ایلکس الیز نے بھی فوراً ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں مقابلے کا شدت سے منتظر ہوں کرسچن ٹرنر ، مزہ آئے گا، یہ دنیا میں کھیلوں کے زبردست مقابلوں میں سے ایک ہوگا ۔

ایلکس نے ساتھ ہی بھارتیوں سے پوچھا کہ انڈین فینز ، کوئی خاص تیار ہے ؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں