دبئی : پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف اسپنرز کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ کے ٹی 20 میچ کی ٹاس کے بعد شعیب اختر اور مرینہ اقبال نے اظہار خیال کیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ آسان نہیں ہے، گیند بیٹ پر مشکل سے آئے گا، پاکستان کو اسپنرز کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کپتان بابراعظم کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
مرینہ اقبال کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس ٹیکنیکل کھلاڑی ہیں، گرین شرٹس کو کیویز کے خلاف میچ میں محنت کی ضرورت پڑے گی۔