دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 بار متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئی جس میں پاکستان 7 بار جبکہ نیوزی لیڈ ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ۔
اس کے علاوہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 12 میچز سے ناقابل شکست ہے جبکہ دونوں ٹیمیوں کے درمیان 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 14 میچز میں کامیابی سمیٹی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔