فرانس: پیرس میں انڈس ہاسپٹل یورپ ، انگلینڈ کے ڈائریکٹرز پرویز احمد اور ابراھیم جلالی کی جانب سے ایک‌ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

فرانس(حمید چوہدری سے)26 اکتوبر بروز منگل پیرس کے نواحی علاقے میں واقع مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ میں انڈس ہاسپٹل یورپ ، انگلینڈ کے ڈائریکٹرز پرویز احمد اور ابراھیم جلالی کی جانب سے ایک‌ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا.

میٹنگ میں پیرس کی معروف شخصیات پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاه
جرنلسٹ ناصره خان، سوشل ورکر اور پاکستان تحریک انصاف کی فعال رکن آصفه ہاشمی، شاعر راجه ظفر زعفران ،اکرام الحق ،ذولفقار علی شاه ،مرتضی خان داور، جواد اکرم،اور محمد فاروق نے خصوصی شرکت کی.
اس ملاقات کا بنیادی مقصد پیرس میں انڈس ہاسپٹل کے لیے باقاعده ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا، انڈس ہاسپٹل یورپ کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد نے اس پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے بتایا که انہوں نے یورپ کے مختلف ممالک میں اس مقصد کی تکمیل کے لیے تمام قانونی ریکوائرمنٹ کے ساتھ مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جوانڈس ہاسپٹل کے عظیم پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے مددگار ثابت ہونگیں،
اور اسی مقصد کے لیے وه پیرس میں بھی ولنٹیئرز،سپورٹرز،اور ایک پروگرام مینیجمنٹ آرگنائزر ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں.
میٹنگ میں شامل حضرات سے اس بابت گفتگو اور مشاورت ہوئی
تمام حضرات نے انڈس ہاسپٹل کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی دلائی _

پرویز احمد نے آئنده لائحه عمل پر مذید بات کرتے ہوئے بتایا که وه آئندہ سال فروری میں یورپ بھرمیں فنڈریزنگ کے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں اور جلد اس متعلق معلومات سے آگاہی دیں گے اسکے ساتھ ہی انہوں نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریه ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں