فرانس: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 2021ء ، نظریاتی گروپ کامیاب،ملک عابد دوبارہ پی ٹی آئی فرانس کے صدر منتخب

فرانس(حمید چوہدری سے) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 2021ء غیر حتمی نتائج کے مطابق نظریاتی پینل نے انصاف پینل پر برتری حاصل کرلی، نظریاتی پینل 252ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر جبکہ انصاف پینل کو 195 ووٹ حاصل کرسکا ،ووٹوں کی کل تعداد,505 تھی جس میں سے 447ووٹ کاسٹ کئے گئے ، نظریاتی پینل کے کا میاب امیدواران میں ملک عابد صدر ،چوہدری افضال گوندل جنرل سیکرٹری ،چوہدری اشتیاق ڈھل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، اخلاق احمد انفارمیشن سیکرٹری اور ثمینہ روحی ویمن سیکرٹری شامل ہیں، پی ٹی آئی فرانس کے نومنتخب صدر ملک عابد کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ایک بار پھر اعتماد کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پی ٹی آئی کی ہوئی ہے یہ جیت صرف عمران خان کی ہوئی ہے، ملک عابد نے مزید کہا کہ وہ ماضی میں کی جانیوالی غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئے آگے بڑھیں گے انکی اولین ترجیحات پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانا ہے ، نو منتخب جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فرانس چوہدری افضال گوندل نے بھی سپورٹ کرنے پر اپنے ووٹر اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ، انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فرانس کو مخصوص ٹولے سے آزاد کرالیا گیا ہے آئندہ قیادت بھی سلیکشن نہیں بلکہ الیکشن کے ذریعے ہی منتخب کی جائے گی، نظریاتی پینل کے سپورٹر اور سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے نظریاتی پینل کے تمام ممبران کو جیت کی مبارکباد دی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت انکے قائد عمران خان اور تحریک انصاف کی ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نظریاتی پینل سلیکٹ نہیں بلکہ الیکٹ ہوکر میدان میں آیا ہے، اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، واضح رہے انصاف پینل نے 194 ووٹ حاصل کئے ہیں انصاف پینل کے امیدواران میں شیخ نعمت اللہ صدر
، لالہ شبیر برہان سینئر نائب صدر
، راجہ طاہر محمود جنرل سیکرٹری
،اطہر وڑائچ ایڈیشنل سیکرٹری ، انعام اللہ سید
انفارمیشن سیکرٹری ، محترمہ آصفہ ہاشمی
وومن سیکرٹری شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں