لاہور : عوام پر مہنگائی کا قہر ٹوٹنے کو تیار، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ اضافے کی منظوری نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، سی پی پی اے نے بجلی 2روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
مذکورہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔