اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 8 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد : مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر حکومت کی طرف سے ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، ایک بار پھر پٹرول ساڑھے 6 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پٹرول ساڑھے چھ روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔ اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ روز کے لئے ہوگا۔ اس سے پہلے حکومت چار ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ مرتبہ اضافہ کرچکی ہے۔

حکومت پٹرول پر 6 روپے 52 پیسے فی لٹر اور ڈیزل پر 5 روپے 14 پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔ پٹرول پر کسٹمز ڈیوٹی 9 روپے 29 پیسے جبکہ ڈیزل پر 8 روپے 81 پیسے کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔ پٹرول پر سیلز ٹیکس 8 روپے 82 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لٹر ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں