شارجہ : ٹی20 ورلڈکپ کی ناقابل شکست ٹیم پاکستان نے آج نمیبیا کے خلاف میچ کی تیاریاں مکمل کر لیں، اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کہتے ہیں کہ مسلسل فتوحات سے ٹیم کا مورال ہائی ہے۔
عالمی کرکٹ میلے کے دھماکہ خیز مقابلے جاری، پاکستان سپر 12 مرحلے کے 31 ویں مقابلے میں آج نمیبیا سے ٹکرائے گا، میچ رات 7 بجے شروع ہو گا۔ اس سے پہلے سہ پہر 3 بجے ساوتھ افریقہ اور بنگلہ دیش مد مقابل ہوں گے۔
گذشتہ روز آئی سی سی اکیڈمی میں کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے، دو روز آرام کرنے والے قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ سیشن میں شرکت کی، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ ایونٹ میں دبنگ انٹری اور پھر مسلسل فتوحات سے کپتان بابر اعظم سمیت کھلاڑی جیت کے لیے پرجوش ہیں۔