آزاد کشمیر، مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 13افراد جاں بحق ، بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔

آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں