کراچی : بیرون ملک سے لوگ سندھ کے ہسپتالوں میں علاج کرانے آتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بیرون ملک سے لوگ سندھ کے ہسپتالوں میں علاج کرانے آتے ہیں، ایس آئی یو ٹی ہمارا اپنا ادارہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہے، ایس آئی یو ٹی سے علاج کرانے والے تمام مریض بہت خوش نظر آتے ہیں، ڈاکٹر ادیب رضوی اپنے ہر مریض کو ا س کے نام سے جانتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں کام دیکھ کر بہت خوش ہوں، فخر محسوس کرتا ہوں کہ یہاں کے ڈاکٹرز کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، ایس آئی یو ٹی میں مریضوں کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات دی جاتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں مریضوں کا بہترین علاج ہورہا ہے، چاہتے ہیں لوگوں کو مفت علاج فراہم کریں، ہم لوگوں کو گھر وں تک مفت علاج پہنچانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں