اسلام آباد: عوام پر رات دیر گئے پیٹرول بم گرادیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوام کیلئے تاریخی ریلیف پیکج کے اعلان اور پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کے انتباہ کے ایک روز بعد ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات گئے اچانک 8 روپے سے زائد تک کا اضافہ کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن رات گئے ڈیڑھ بجے فنانس ڈویژن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔