سوئٹزرلینڈ زیوریخ میں زیرسرپرستی صاحبزادہ سید علی جیلانی جلسہ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہوا۔

سوئٹزرلینڈ : سوئٹزرلینڈ کے شہر زیوریخ میں سحر ریسٹورنٹ میں جلسہ عید میلادالنبی ﷺ زیرسرپرستی صاحبزادہ سید علی جیلانی منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی یورپ کے مشہور نعت خواں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی سعید قادری اور قاری سعیدالرحمان تھ

ے ھال عاشقان رسولﷺ
کے نعروں اور درودسلام سے گونجتا رھا تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز غلام عباس نے کیا آقا کے حضور نعتوں کے گلدستے محمد نصیر سید زین جیلانی ریاض دین اصباح حیدر محمد اکمل ارشد سیٹھی نے پیش کیئے

اس موقع پر قاری سعیدالرحمان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ قرآن شریف ھمارے لیئے مشعل راہ ھے آقا نے ھمیں پانچ نمازوں کا تحفہ دیا اور ثواب ھمیں پچاس نمازوں کا ملتا ھے ھمیں سختی سے نماز کا پابند ھونا چاہئیے

سید علی جیلانی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ میلاد منانا خدا کی بھی اور خود آقا کی بھی سنت ہے خدا اور فرشتے آقا پر درود سلام بھیجتے ھیں اور آقا نے اپنے پیدائش کے دن پیر کو روزہ رکھا

منہاج القرآن کے روح روان سعید قادری نے آقا کے ادب کے بارے بہت ھی خوبصورت انداز میں خطاب کرتے ھوئے کہا خدا نے قرآن کی آیت اتاری میرے محبوب سے اونچی آواز میں بات نہ کرو صحابہ کرام کی زندگی سے ھمیں ادب رسول سیکھنا ھے اگر ھم نے آپ کے ادب میں زرا سی بھی کوتاہی کی تو ھمارا ایمان برباد ھوجائے گا

یورپ کے مشہور نعت خواں سید جعفر علی شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں اپنے خوبصورت کلام سے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا سامعین کی آنکھیں نعتیہ کلام سے اشکبار تھیں آخر میں سید علی جیلانی نے اجتماعی دعا کی محمد اکمل اور چوھدری عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانان کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں