لاہور: معروف ڈھولچی پپو سائیں کو شاہ جمال قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پپو سائیں کے جنازے پر ان کے شاگردوں اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ان کے شاگر د اپنے استاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈھول بجاتے رہے اور روتے رہے۔
https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1457612910520274946?t=KmKeMiZp9CR6LYRFIE31-A&s=19
پپو سائیں کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ وہ اپنے ڈھول بجانے کے مخصوص انداز کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور تھے۔