فرینکفرٹ (نئی دنیا) منہاج القرآن ویمن لیگ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام شاندار سالانہ محفل میلاد ختم الرُّسل ﷺ کا اہتمام کیا گیا جگہ کم ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے حصّہ لیا۔مسجد کے دونوں ہال خواتین اور مرد حضرات دونوں کھچا کھچ بھرے پڑے تھے۔
خصوصی خطاب کے لئے صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ چیئرمین انٹرنیشل پیس کونسل جرمنی کوبلنز سے اور حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میونخ جرمنی تشریف لائے۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا چوہدری محمد زاہد نے نعروں کی گونج میں نعت رسول پیش کی، مشہور و معروف ثناء خوان مصطفیﷺ رانا محمد آصف قادری نے۔بتا نبی کا تیرے دل میں پیار ہے کے نہیں، تو مصطفی کے لئے بے قرار ہے کے نہیں،غم حُسینؑ میں تو اشک بار ہے کہ نہیں نعروں کی گونج میں پیش کیا۔
حضرت علامہ صدیق مصطفائی نے محفل کا سماء باندھا اور اپنی خوبصورت آواز میں نعت سنائی جس پر مسجد کے در و دیوار نعروں سے گونج اُٹھے۔تمام شرکاء محفل کی آنکھیں نم ہو چکی تھیں۔
خصوصی خطاب کے لئے صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ (چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی تشریف لائے، اُن کا فرمانا تھا کہ آج کے دور میں یورپ کے نوجوان نسل کا ایمان محفوظ کرنے کیلئے ضروری ھے کہ ہم اپنی اولادوں کو حضور اکرم کے مقام، ادب، تعظیم، توقیر، کے ساتھ نعت کے ذریعہ سے وابستہ کریں ۔
صدر محفل حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ نے اپنے خطاب میں فرمایا۔جس نے مجھے دیکھا اس نے حق کو دیکھا، بغیر تمہید کے اس مثال کے ذریعہ سے سمجھانا چاہتا ہوں جو نقطہ پیرزادہ ممتاز حسین نے بیان کیا گیا اس کی وضاحت کرتے ہوئے کے آقا کریم ﷺکی ذات اقدس ہے جس کو باری تعالی نے ایمان کا مرکز اور محور بنایا ہے وہاں سے سب عطائیں ملتی ہیں۔مثال کے طور پر ایک شیشہ(آئینہ) ہے اور اُس آئینہ میں آپ نظر آ رہے ہوں تو مجھے بتائیئے کیا آپ آئینے کے اندر ہیں یا آئینے کے باہر ہیں۔یقیناََ آپ باہر ہیں۔لیکن آپ نظر کہاں آ رہے ہیں آئینے کے اندر۔یعنی آپ کا عکس(آپ کی شکل،آپ کا حسن،جو لباس پہنا ہے وہ بھی) آئینے میں نظر آ رہا ہی مگر آپ آئینے میں نہیں ہیں ٭اس مثال کو سمجھ کر جان جائیں اللہ نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو اپنی ذات کا آئینہ بنایا ہے٭ ہماری آنکھوں میں وہ قوت،طاقت،سکت اور ہمت نہیں کہ ہم رب کی قدرت کا ادراک کر سکیں،دیدار کر سکیں،کیونکہ اللہ کے نبی موسی علیہ السلام دیکھ نہیں سکے لہذا رب نے دیکھا میرے محبوب کی امت آئے گی وہ کہیں سوال کرے کہ ہم مولا کو دیکھنا چاہتے ہیں تو رب نے اپنی ذات کا آئینہ بنا دیا پیارے مصطفی ﷺ کی ذات کو پھر فرمایا لوگو میری قدرتوں کا اندازہ کرنا چاہتے ہو،میرے تصرفات دیکھنا چاہتے ہو میری بارگاہ کے معجزات دیکھنا چاہتے ہو،میری عنایات دیکھنا چاہتے ہو،میری عطایات دیکھنا چاہتے ہو،میرے کمالات دیکھنا چاہتے ہو،میری بارگاہ کی وسعطوں کا نظارا کرنا چاہتے ہو،مجھ تک پہنچنا چاہتے ہو تو اس آئینہ مصطفی کو دیکھو تمہیں سب کچھ نظر آئے گا۔ بارگاہ رسالت مآب میں درود و سلام پیش کیا گیا بعد ازاں دُعا مانگی گئی محفل کے اختتا م پر ضیافت میلاد پیش کیا گیا جو منہاج القرآن ومین لیگ کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔