فرانس (حمید چوہدری سے) پیرس کے مضافات ویلیئر لو بیل میں مقامی ریسٹورنٹ میں فرانس پاک انٹرنیشنل رائیٹرز فورم کی روحِ رواں معروف شاعرہ اور ادیبہ شاز ملک نے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ایک نعتیہ میلاد شریف کا انعقاد کیا
جسے معروف سماجی شخصیت محترمہ روحی بانو نے خوبصورتی سے آرگنائز کیا جس میں خواتین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔۔۔
اس باوقار تقریب کی مہمان خصوصی قائم مقام سفیر پاکستان پیرس کی اہلیہ محترمہ حمیرا قاضی امجد عزیز تھی۔۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے ہو آ جس کی سعادت زویہ عمر نے کی ندا عمر نے حمد باری تعالی پیش کیا اس کے بعد نعتوں کا سلسلہ شروع ہو گیاجس میں معروف فیشن ڈیزائن نیناں خان ، صف اول کی نعت خواں ستارہ ملک ،لے فام دو موند کی صدر اور شاعرہ کالم نگار شمیم خان ، شاعرہ ممتاز ملک ، آصفہ ہاشمی سینئر رہنما پی ٹی آئی ، جرنلسٹ اور انیکر ناصرہ خان، شمیم ظہور مسماجی کارکن ، غزالہ یاسمین سماجی کارکن ، فردوس ، ثریا ارشد ، سعادیہ شاہ ، ناہید ، آفرین ، سمیرا سنیعہ ، شیمی ، اقرا ، مہک اور غزالہ نے ہادی بر حق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیئے
مہمان خصوصی حمیرا قاضی امجد عزیز نے بہت خوبصورت انداز میں رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے نبی پاک کی زندگی کو مشعل راہ بنانے پر زور دیا۔۔۔۔اس کے بعد والنسیہ کی معروف عالمہ نازیہ نے شان مصطفی پر ایمان افروز بیاں دیا۔۔فرانس پاک انٹرنیشنل رائیٹرز فورم کی صدر شاز ملک نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ایسی روحانی محفلوں کا اہتمام ہونا چاہئیے اور میں نے اپنے فورم کا آغاز بھی سرور کونین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس محفل سے کیا ہے انہوں نے سب آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔اس کے بعد پروگرام کی آرگنائزر روحی بانو نے ملکی سلامتی خوشحالی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیئے دعا خیر کی
ایس ایم ٹیکسٹائل کی جانب سے تمام مہماناں گرامی اور نعت خواں بچیوں اور خواتین میں دوپٹے تسبیحاں اور جائے نماز تقسیم کیئے گئے۔۔۔
معروف شاعرہ محترمہ ممتاز ملک صاحبہ معروف سینئر پی ٹی آئی رہنما محترمہ آصفہ ہاشمی صاحبہ اور معروف صحافی ناصرہ خان صاحبہ نے شاز ملک صاحبہ اور روحی بانو صاحبہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئیے ۔
یوں یہ پروقار اور ایمان افروز تقریب فرانس پاک انٹرنیشنل رائیٹرز فورم کے سر پرست اعلی ملک محمد سعید صاحب کے دیئے گئے شاندار عشایہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔۔